ظہیر عباس نے بھی قومی ٹی 20 سکواڈ پر تنقید کر دی

ظہیر عباس نے بھی قومی ٹی 20 سکواڈ پر تنقید کر دی
ظہیر عباس نے بھی قومی ٹی 20 سکواڈ پر تنقید کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے منتخب کئے گئے ٹی 20 پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ٹیم انتظامیہ کو یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹی 20 قریب ہے۔

ایشین بریڈ مین نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی اچانک واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹی 20ورلڈکپ کیلئے پلان میں شامل تھے تو پھر انہیں نکالا کیوں گیا۔ میرے خیال میں ٹیم انتظامیہ کو تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے سلیکشن کے معاملات میں تسلسل پیدا کرنا چاہئے۔

انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد پر خوشی ہو رہی ہے، پی سی بی اس حوالے سے اچھا کام کر رہا ہے۔

مزید : کھیل