اخراجات بڑھنے پر اِس سال حج مزید مہنگا ہوگا: پیر نور الحق قادری

اخراجات بڑھنے پر اِس سال حج مزید مہنگا ہوگا: پیر نور الحق قادری
اخراجات بڑھنے پر اِس سال حج مزید مہنگا ہوگا: پیر نور الحق قادری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر حج اوقاف  مذہبی و اقلیتی امور پیرنورالحق قادری نےکہاہےکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا،حج پالیسی2020 پر کام جاری ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں حج آرگنائزرز کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ڈاکٹرنورالحق قادری نے کہا کہ خواہش ہے کہ سستا حج کروا سکیں لیکن  بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے،گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج مزید مہنگا ہوگا ۔انہوں نے حج مہنگا اور کرتار پور سستا کی بات کرنے والوں پر بھی شدید تنقید کی اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج اور کرتار پور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا ، کرتار پور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف4کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4ہزار کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔ انہوں نے حج پالیسی 2020کے حوالے سے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی