راولپنڈی دھرنا کیس،دلہن لانے کے خواب دیکھنے والے تحریک لبیک کے کارکن کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

راولپنڈی دھرنا کیس،دلہن لانے کے خواب دیکھنے والے تحریک لبیک کے کارکن کو ...
راولپنڈی دھرنا کیس،دلہن لانے کے خواب دیکھنے والے تحریک لبیک کے کارکن کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا

  



اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹک میں دلہن لانے کا خواب دیکھنے والا دولہا جیل چلا گیا، تحریک لبیک کے کارکن دولہا کو دہشت گردی کے مقدمے میں پچپن سال کی سزا ہو گئی ۔مجرم عاطف دہشت گردی کے مقدمے میں سزا پانے والے ستاسی کارکنوں میں شامل ہے۔عاطف کی آج بارات ۔پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے ستاسی کارکنوں کو مجموعی طور پر ،پچپن پچپن سال قید ،دو دو لاکھ جرمانہ اور جائیدادیں ضبط کرنے کی سزا سنائی۔عاطف کی آج شادی تھی لیکن دولہا کے ارمانوں پر تب اوس پڑ گئی جب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب عاطف اپنے دوستوں کے ساتھ برات کی بجائے پولیس کے ساتھ جیل جانا پڑ گیا ۔

مزید : قومی