فیصل وواڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی،سمجھ نہیں آتا حکومت کرنا کیا چاہتی ہے:خورشید شاہ

فیصل وواڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی،سمجھ نہیں آتا حکومت کرنا کیا ...
فیصل وواڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی،سمجھ نہیں آتا حکومت کرنا کیا چاہتی ہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنماء اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد  شاہ نےکہاہےکہ فیصل وواڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی،سمجھ نہیں آتا کہ آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے؟۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے احتساب  عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے طے تھا کہ آرمی چیف کو عہدے میں توسیع ملنی چاہیے لیکن حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے اداروں کو ڈسٹرب کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے معاملے پر  نجی ٹی وی کے پروگرام پر پابندی کے بجائے حکومت کو  اپنے بندوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے، فیصل وواڈا کے عمل سے ملک دشمنوں کو خوشی ہوئی، سمجھ نہیں آتا کہ آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے؟۔