فواد چوہدری کے پارٹی کے خلاف بیانات، علی محمد خان بھی میدان میں آگئے

فواد چوہدری کے پارٹی کے خلاف بیانات، علی محمد خان بھی میدان میں آگئے
فواد چوہدری کے پارٹی کے خلاف بیانات، علی محمد خان بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پارٹی اجلاسوں میں بات کرنی چاہیے، پبلک کے سامنے تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے واضح کیا کہ پارٹی اور ووٹ عمران خان کا ہے۔ فواد چوہدی میرا بھائی ہے لیکن اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ بتائیں، تنقید نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تجویز پارٹی اجلاسوں میں دی جاتی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ پبلک میں پارٹی پر تنقید کی جائے، وہ خود بھی سب سے زیادہ کور کمیٹی اجلاس میں بولتے تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اپنی ہی پارٹی پالیسیوں پر تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزرائے اعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر بھی اعتراض اٹھایا۔

مزید : قومی