کھرب پتی افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ۔۔۔خواجہ آصف نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

کھرب پتی افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ۔۔۔خواجہ آصف نے حکومت پر بڑا الزام ...
کھرب پتی افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ۔۔۔خواجہ آصف نے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاہےکہ حکومت کھرب پتی افراد کو سبسڈی دے رہی ہے جبکہ غریب کے پاس گرم کپڑے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ سبسڈی کیوں دی جاتی ہے؟ یہ جرم ہے، سبسڈی دینے میں ہم سیاستدان مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب بیمار ہو جائے تو دوائی لینے کے پیسے نہیں ہوتے اور مرنے کا انتظار کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کھرب پتی افراد کو سبسڈی دے رہی ہے جبکہ غریب کےپاس گرم کپڑےکیلئےپیسے نہیں ہیں،ملکی خزانے کو سبسڈی کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد