’میرے شوہر کا کراچی میں انتقال ہوگیا ، انشورنس کے 20 کروڑ روپے دو‘ پاکستانی کی خود کو اپنی بیوی ظاہر کرکے برطانیہ کو لوٹنے کی کوشش، 5 برس قید کی سزا سنادی گئی

’میرے شوہر کا کراچی میں انتقال ہوگیا ، انشورنس کے 20 کروڑ روپے دو‘ پاکستانی ...
’میرے شوہر کا کراچی میں انتقال ہوگیا ، انشورنس کے 20 کروڑ روپے دو‘ پاکستانی کی خود کو اپنی بیوی ظاہر کرکے برطانیہ کو لوٹنے کی کوشش، 5 برس قید کی سزا سنادی گئی

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں اس پاکستانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے جس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر انشورنس کلیم کرنے کی کوشش کی۔

برطانیہ کے انشورنس فراڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 39 سالہ پاکستانی شہری سید بخاری نے اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ اس نے انشورنس کمپنی سے بذریعہ ای میل اپنی ہی بیوی بن کر رابطہ کیا اور کہا کہ ان کے شوہر کا کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

ملزم نے اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی میڈیکل اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیے۔ جب انشورنس کمپنی نے فون پر رابطہ کیا تو ملزم نے اپنی پارٹنر سے ان کی بات کرادی ۔ انشورنس حکام کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کردیا۔ پولیس کے انشورنس فراڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کیں تو موصوف کی آواز میچ ہوگئی جس پر اس کے خلاف مقدمہ قائم کرلیا گیا۔

ملزم نے ایک ملین پاﺅنڈ (تقریباً 20 کروڑ روپے) کا انشورنس کلیم کیا تھا، تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسے پہلے بھی فراڈ کے ایک مقدمے میں 7 سال 11 ماہ کی سزا ہوچکی ہے۔ لندن کی ایک عدالت نے 16 جنوری کو ملزم کو 5 برس قید کی سزا سنادی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس