لاہور میں ایک دن کے دوران کتنا کچرا اٹھایا گیا ؟ میاں اسلم اقبال نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے خبردار بھی کردیا 

لاہور میں ایک دن کے دوران کتنا کچرا اٹھایا گیا ؟ میاں اسلم اقبال نے شہریوں کو ...
لاہور میں ایک دن کے دوران کتنا کچرا اٹھایا گیا ؟ میاں اسلم اقبال نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے خبردار بھی کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صنعت و تجارت  پنجاب میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 99فیصد کچرا صاف کردیا  ہے،ایک دن میں ریکارڈ چھ  ہزار ٹن کوڑا بھی اٹھایا ہے،سیاست ہوتی رہے گی لیکن لاہور کو زیرو ویسٹ کرناہماری اولین ترجیح ہے،عمران خان نےماضی کے حکمرانوں کی جیبوں کی اکانومی خراب کردی ہے،اِن کو تکلیف یہ ہے کہ14رب میں سے اُن کی دیہاڑیاں بند ہو گئی ہیں،ہم لاہور صاف کرنے کے ساتھ سیاسی کچرا بھی صاف کر رہے ہیں۔

میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےمیاں اسلم اقبال نےکہاکہ سابقہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ایک ارب کی صفائی 14 ارب میں چلی گئی،ہمارا مقصد یہ ہے کہ پیسہ بھی بچائیں اور شہر کی صفائی کو بھی بحال کریں،شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کوڑا باہر پھینکنے کی بجائے کچرا دان کے اندر پھینکیں،لاہور کا99 فیصد کچرا  صاف کر دیا گیا ہے،ایک دن میں ریکارڈ چھ  ہزار ٹن کوڑا بھی اٹھایا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہم تو لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں،ہم تو صفائی بھی کر رہے ہیں اورعوام کےپیسےبھی بچا رہےہیں، 35 فیصد گاڑیوں سے سارا کام مکمل کیا ہے،اتوار کی چھٹی بھی نہیں کر رہے،ہمارے جو کام نہیں بھی ہیں وہ بھی کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ صفائی میں ہمارا ساتھ دیں، ایک مرتبہ کچرا کلیئر کر لیں اس کے بعد جرمانے بھی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -