ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے  کے طیارےکے مسافروں بارے اہم خبر آگئی

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے  کے طیارےکے مسافروں بارے اہم خبر آگئی
ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے  کے طیارےکے مسافروں بارے اہم خبر آگئی

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا میں قبضے میں لیے گئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے )کے طیارے میں سوار 118 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دیگر 54 مسافر بھی آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق مسافر دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچے، پی آئی اے کے ایک بوئنگ 777 طیارے کو کوالالمپور ائیر پورٹ پر ملائشین حکام نے قبضے میں لے لیا تھا۔ملائشین سول ایوی ایشن حکام کے مطابق لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو روکا گیا۔پی آئی اے کا مؤقف ہے کہ معاملہ لندن کی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ ملائشیا کی عدالت نے پی آئی اے کا مؤقف سنے بغیر یک طرفہ حکم دیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور پہنچی تھی۔

مزید :

قومی -