پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی اور پنجاب کے درمیان معاہدہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی، حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد، سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر فار ٹورازم آصف محمود، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم ودیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اور سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کا پاکستان کے ثقافتی ورثہ کو فروغ دینا اور مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ دونوں ادارے فیکلٹی ممبران، طلباؤ طالبات، محققین اور پیشہ ور ماہرین کو سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں گے۔ دونوں ادارے تربیتی پروگرام، نمائش، کانفرنسز اور سیمینار منعقد کرائیں گے۔ تاکہ ثقافتی ورثہ کو فروغ مل سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کئے۔