الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں ارکان کے اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں ارکان کے اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے و الے ا میدواروں کے انتخابی اخراجات اور کامیاب اراکین کے اثاثوں اور گوشواروں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرانا لازمی ہے۔الیکشن ایکٹ کی سیکشن 136کے تحت کمیشن امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی نوے دنوں میں سکرونٹی کرسکتا ہے اسی قانون کے سیکشن 133کے تحت امیدواروں پر لازم ہے کہ و ہ ایک بینک اکاونٹ کھولے اورتمام انتخابی اخراجات اسی اکاونٹ میں سے کرے۔سیکشن 132کے تحت سینٹ انتخابات کیلئے اخراجات کی حد 15لاکھ، قومی اسمبلی کے لئے 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 20 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ سیکشن 211کے تحت ایک لاکھ سے زائد عطیات جمع کرانے والوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو مہیا کرنا ضروری ہے۔اسی طرح قانون کے مطابق اراکین پارلیمان کیلئے لازم ہے کہ وہ ہر سال 31دسمبر سے پہلے اپنے اوراہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتخابی اخراجات اور کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں اورگوشواروں کی چھان بین کے لئے 2021میں جامع حکمت عملی بنانے کاہدف رکھا گیا ہے۔
چھان بین

مزید :

صفحہ اول -