کراچی میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز طویل بندش کے بعد آج کھول دیئے گئے۔
سی این جی سٹیشنز کے باہر رات سے ہی رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور کی لمبی قطاریں موجود تھیں جنہوں نے سرد رات سڑکوں پر گزاری۔ذرائع کے مطابق سی این جی سٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث پریشر میں بھی کمی کا سامنا ہے۔