خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت پانچ اعشاریہ چارریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔