چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا

چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا
 چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا، لاہور شوگر ڈیلرز نے سٹاک میں خطرناک حد تک کمی کی ذمہ داری گزشتہ سال گوداموں پر پڑنے والے چھاپوں پر ڈال دی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق چینی ایک ماہ میں 17 روپے کلو تک مہنگی ہوکر 100 روپے کلو ہوگئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 89 سے 90 روپے کلو تک جبکہ پرچون میں شہریوں کو چینی100 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ لاہورکی یومیہ کھپت 24ہزار تھیلے یا12 لاکھ کلو چینی بمشکل پوری کرنے لگی،جنرل سیکرٹری شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن لئیق ظہیر نے کہا چینی کی سپلائی 24 ہزار تھیلوں سے بڑھا کر48ہزار تھیلے یومیہ کرنے اور 10دن سے زیادہ کا سٹاک ہونے پر ہی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

مزید :

بزنس -