ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ،عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے،ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے،ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ،دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے ۔
ان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے،عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔