جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ،چیک پوسٹ پر جعلی دعوت پر اندر گھسنے کی کوشش میں شخص گرفتار ، ایسی چیز برآمد کہ کھلبلی مچ گئی 

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ،چیک پوسٹ پر جعلی دعوت پر اندر گھسنے کی کوشش میں ...
جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ،چیک پوسٹ پر جعلی دعوت پر اندر گھسنے کی کوشش میں شخص گرفتار ، ایسی چیز برآمد کہ کھلبلی مچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کانگریس پر الیکٹورل ووٹ کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر حملے کے بعد کیٹپل ہل میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم اس حوالے سے سخت چیکنگ کے دوران ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے جو کہ بھاری اسلحہ اور جعلی دعوت نامے کے ساتھ گھسنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن کے اہم ترین علاقے کیپٹل ہل کے قریب واقع چیک پوسٹ پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیاہے ، جس کے قبضہ سے پستول اور 500 سے زائد راﺅنڈز اور میگزین برآمد ہوئے ہیں ، مسلح شخص حلف برداری کے جعلی اجازت نامے پر چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔اس ضمن میں امریکا بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور واشنگٹن میں لاک ڈاو¿ن جیسی صورتحال ہے۔