تمام مسلم لیگی ایک ساتھ ملکر پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے: شیخ سعید احمد

تمام مسلم لیگی ایک ساتھ ملکر پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے: شیخ سعید احمد
تمام مسلم لیگی ایک ساتھ ملکر پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے: شیخ سعید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) مڈل ایسٹ میں ن لیگ کے  کوآرڈینیٹر  شیخ سعید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل آفیئرز کی جانب سے تنظیم سازی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جس میں پارٹی کے بعض فعال دھڑے اب ایک ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کر رہے ہیں۔

اسی حوالے سے مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کا وفد رانا خالد اکرم کی قیادت میں پی ایم ایل این مڈل ایسٹ کے کوآرڈینیٹر شیخ سعید احمد کو مبارکباد دینے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ڈاکٹر سعید احمد سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا. اس موقع پر شیخ سعید احمد نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی لمحات ہیں اور میرے لئے یہ تمام صورتحال انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ہمارے درمیان آہستہ آہستہ اب اختلافات ختم ہونا شروع ہوجائیں گے اور وہ دن دور نہیں ہے جب ہم دھڑے بندی چھوڑ کر ایک ساتھ ملکر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے اور ملکر آگے بڑھیں گے جبکہ پارٹی قیادت   کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کو متحرک اور منظم کرنے میں کردار نبھاؤں تاکہ پارٹی کا بیانیہ فروغ پائے اور ہم اقتدار میں آکر ایک مرتبہ پھر سے ترقی کا سفر شروع کر سکیں. 

اس موقع پر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ وہ شیخ سعید احمد کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور چوہدری نورالحسن تنویر کی جانب سے جو پارٹی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے اس کو سراہتے ہیں اور ہمیں ملکر پارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے. ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اس امر کی تصدیق کی کہ مستقبل میں ہم ایک ساتھ چلیں گے اور سعودی عرب میں پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنائیں گے اس حوالے سے جلد ہی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا.