پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پولنگ سٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، ایمبولینس تیار حالت میں  رکھی جائیں : ڈپٹی کمشنر

پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پولنگ سٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی ...
پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پولنگ سٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، ایمبولینس تیار حالت میں  رکھی جائیں : ڈپٹی کمشنر

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)  صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور  کمشنر نےہدایت کی ہے  کہ پولنگ سٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی انتظامات کئے جائیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الھداد کو ہدایت کی گئی ہے کہ صحت کے حوالے سے  کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال  سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایمبولینس تیار   رکھی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ، ڈی آئی جی میرپوخاص ذوالفقار علی لاڑک کے ساتھ پی ایس 52 عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، اس موقع پر کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ضمنی انتخابات میں انتظام مکمل کرکے ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر آکر اپنے ووٹ کا حق با آسانی سے ادا کر سکیں۔

ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ عمرکوٹ اور دیگر اداروں سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں اور تمام اداروں کی آپس میں مشترکہ تعاون سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونگے،   کمشنر  کا کہنا تھا کہ پولنگ  سٹیشنوں پر کورونا وائرس کے بچاو کے حفاظتی انتظامات کئے جائیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الھداد کو ہدایت کی کہ صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کو منہ دینے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ایمبولینس تیار حالت میں  رکھی جائیں۔ 

اجلاس کے دوران  ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے انتظات اور حفاظتی انتظامات کے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -