پی ایس 52، مخالفین کی صفوں میں مایوسی، دھاندلی کی کوشش ناکام بنا دیں گے: ارباب غلام رحیم

پی ایس 52، مخالفین کی صفوں میں مایوسی، دھاندلی کی کوشش ناکام بنا دیں گے: ارباب ...
پی ایس 52، مخالفین کی صفوں میں مایوسی، دھاندلی کی کوشش ناکام بنا دیں گے: ارباب غلام رحیم

  

عمرکوٹ (سید  ریحان شبیر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےکہا ہےکہ مخالفین نے دھاندلی کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسے ناکام بنایا جائےگا، مخالفین کی صفوں میں مایوسی ہے۔

عمرکوٹ  کےصوبائی حلقے پی ایس "52" پر جاری انتخابی مہم  کے آخری روز  سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام کی حمایت میں  گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر میڈیا سے جی ڈی اے امیدوار کا کہناتھا کہ عوام کے ووٹ اور بھرپور اعتماد سے الیکشن  جیتیں گے ،  پیپلزپارٹی نے دس بارہ سالوں سے سندھ کو سوائے تباہی بربادی کےکیادیا؟  لوگ ان کو پہچان چکےہیں۔

میڈیا کےایک سوال کےجواب میں ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن اس حلقے میں آزاد صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے، ابھی تک ڈپٹی ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر پر اعتراض ہے ،  اقلیت اب اکثریت میں تبدیل ہوکر  ووٹ دےگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -