مقامی تاجر کی بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ تدفین، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

مقامی تاجر کی بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ تدفین، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
مقامی تاجر کی بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ تدفین، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) گوجرہ میں مقامی تاجر کی وصیت پر اسے بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ دفنا دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق محلہ عبداللہ پور کے رہائشی محمد سردار مغل نے وصیت کی تھی کہ بینڈ باجے کی آواز کے ساتھ اسے سپردخاک کیا جائے، مرحوم کی  کبوتراں والا قبرستان کی جناز گاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور وصیت پر عمل کرتے ہوئے لواحیقن نے محمد سردار کو بینڈ باجے بجاتے ہوئے سپردخاک کیا گیا، جنازہ پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور  اور نوٹ بھی لٹائے گئے ۔

بعض اطلاعات کے مطابق  نماز جنازہ کے بعد میت کو بائی پاس پر اس کی ملکیتی جگہ پر لا کر تدفین کی گئی جبکہ ذرائع نے رشتہ داروں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  سردار کے مرشد نے جنازے پر بینڈ باجا بجانے کی ہدایت کی تھی ۔