منڈی بہاوَالدین ، کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے ماں اور 2بچے جاں بحق
منڈی بہاﺅ الدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاوَالدین کے نواحی گاوَں میں کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے ماں اور 2بچے جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ نواحی گاﺅں آلہ میں پیش آیا جہاں ماں اپنی بیٹی اور بیٹا کے ساتھ کمرے میں کوئلہ جلا کر سو گئی تھی،جاں بحق افراد میں والدہ پروین، بیٹی ام رباب اور بیٹا ذیشان شامل ہیں،تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔