”اگر یہ کام کر دیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کر دیا 

”اگر یہ کام کر دیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نے ...
”اگر یہ کام کر دیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جو کہ ان کے مداحوں کیلئے خوشی کا باعث بنے گی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونے کی صورت میں سلیکشن کیلئے دستیابی ظاہر کر دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ اپنی بات پر قائم ہوں کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ اختلافات کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

دو روز قبل محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے ہیں اب میں مزید برداشت نہیں کر سکتا ، وقار یونس نے گزشتہ روز کہا کہ میرے بیانات سے انہیں دکھ ہواہے ، مجھے خوشی ہے کہ انہیں کچھ احساس تو ہوا کہ کسی کے بیانات کسی کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں ، میں نے تو غلط کچھ نہیں کہا ، میں نے سچ بولا ہے جس کا انہیں افسوس ہوا ۔

ان کا کہناتھا کہ جب آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہوئی تو کبھی انہوں نے کہا کہ محمد عامر دھوکا دے گیا، کبھی یہ کہا کہ عامر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا نہیں چاہتا یہ ورک لوڈ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ وہ بیانات تھے جن سے مجھے دکھ پہنچا رہا تھا جو مجھے ذہنی اذیت دے رہے تھے ، مجھے سبق پڑھایا جارا ہے کہ میں ڈومیسٹک میں پرفارم کرتا اور ٹیم میں آجاتا ، کرکٹر کو خود علم ہوتاہے کہ اس نے کہاں کھیل کر واپس آنا ہے ، ڈومیسٹک کھیلنا ہے یا لیگ کھیلنی ہے ۔

محمد عامر کا کہناتھا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر اتنا یقین ہے کہ میں کم بیک کر سکتاہوں ، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،یہ کہتے ہیں کہ عامر ڈومیسٹک میں پرفارمنس دیں تو واپس آجائیں میں کہوں گا کہ یہ پہلے اپنی پرفارمنس درست کر لیں ، پہلے ٹیم کو دیکھیں کہ کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے ، مجھے علم ہے کہ میں نے کیا کرناہے ۔

مزید :

کھیل -