پاک خیبر ونگ دبئی کی جانب سے شریف احمد خان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
دبئی (طاہر منیر طاہر)پاک خیبر ونگ دبئی کی جانب سے شریف احمد خان وائس قونصل پاکستان قونصلیٹ دبئی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ پاک خیبر ونگ دبئی کے صدر شہسوار کی صدارت میں حمید خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوے تقریب کا باقاعدہ آغاز شیر اکبرآفریدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
جنرل سیکرٹری پاک خیبر ونگ ایمل خان نے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کلمات سے نوازا، نئے آنے والے نائب کونسل پاسپورٹ سلیم سلطان نے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور خدمت کا وعدہ کیا۔ آخر میں سینئر نائب صدر شریف آفریدی نے شریف احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شریف احمد خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
دیگر شرکاء میں پاک خیبر ونگ کے ممبران راس الخیمہ سے احمد جمال دبئی سےگل خان، سہیل خان، شیراکبر، گل علی، زاھد علی، سعید خان، طاھر اقبال اور مقبول اسلام نے شرکت کی۔