معروف بزنس مین سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

معروف بزنس مین سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت
معروف بزنس مین سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد حسین کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی نے دبئی میں مقیم ان کے بھتیجے راشد اشرف سے اظہار تعزیت کیا۔

اظہار تعزیت کرنے والوں میں پاکستان بزنس کونسل کے سابق صدر اقبال داﺅد، اے آر وائی کے چیئرمین حاجی محمد اقبال، شبیر مرچنٹ، کامران احمد، عرفان افسر اعوان، شاہد اسلم، محمد اعجاز، مقبول اسلام، ڈاکٹر فیصل اکرام صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، چودھری محمد اشرف اور سوڈان کے سفیر سمیت بہت سے لوگوں نے راشد اشرف سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم سیٹھ عابد حسین کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ فاتحہ خوانی پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی میں ہوئی۔

مزید :

تارکین پاکستان -