شہریار آفریدی کی پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی لوکل تنظیم سے ملاقات

شہریار آفریدی کی پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی لوکل تنظیم سے ملاقات
شہریار آفریدی کی پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی لوکل تنظیم سے ملاقات

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) چئیرمین کشمیر کمیٹی وفاقی وزیر  شہریار خان آفریدی جو حالیہ دنوں میں متحد عرب امارت کے دورے پر ہیں انہوں نے کل شام عمران چوہدری  کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارت کی لوکل تنظم سے شنگریلا ہوٹل دبئی میں ملاقات کی ، تقریب میں صدر ( یو اے ای ) آصف کلیم خواجہ ،نائب صدر ( یو اے ای )محمد نواز خان جدون نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے وقت جو پوری ٹیم کی کارکردگی رہی ہے وزیر کو اس سے آگاہ کیا کس طرح یہاں کی لوکل تنظم نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو گھر گھر راشن پہنچایا پاکستان جانے کے خواہش مندوں وزٹ ویزے والوں کو مالی مدد ٹکٹیں اور جہاں تک ہو سکی انکی رہنمائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

تمام شرکاء محفل نے وزیرشہریار خان آفریدی  کو  یہاں پرمشکلات درپیش ہیں ان سے آگاہ کیا نئے پاسپورٹ یا شناختی کاڈر کے اجرا ہو یا پھر رینول یہ ایک بڑا مسلۂ ہے جس کو وزیر  نے نوٹ کر لیا اور وعدہ کیا ان کے فوری حل کےلئے ضروری اقدامات ہو جائے گئے، اسکے ساتھ ہی وزیر  شہریار خان آفریدی نے پاکستان میں نئے پاکستان کو درپیش چیلنچوں سے یہاں کی تنظم کو آگاہی دی  ۔ کن کن محاز پر ہمارے وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کام کر رہی ہیں جہاں پوری دنیا کی معیشت کا گراف گر رہا ہے وہاں الحمداللہ پاکستان کی معیشت کا گراف تیزی سے اوپر جا رہا ہے ٹکسائل سیکٹر میں اگلے چھ ماہ کےلئے اتنے آڈر مل چکے ہیں کہ فیصل   آباد کی ٹیکسٹائل  انڈسٹری اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ان شاء اللہ مہنگائی کے جن پر قابو پانے کےلئے کام ہو رہا ہے جلد ہی عام آدمی تک اسکے ثمرات پہنچنا شروع ہوجائیں  گے ۔

آخر میں وزیر شہریار خان آفریدی  اور تمام شرکاء محفل ملک عادل ، مسز صبیحہ سیف ،زاہد اقبال چوہدری، محمد سرمد شیخ ، اعجاز خان ، ملک اسمام، محمد طاہر ، یاسمین کنول چوہدری، ناصر منور خان ، شہزادہ خان، صہیب خان، عبدالمجید خان سب نے مل کر  دہشت گردی کی وجہ سے پاک فوج ، ایف سی ،کورونا فرنٹ لائن واریور کورونا کی وجہ سے تمام وفات پا جانے والوں کےلئے دعا مغفرت کی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -