بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کو تیار، ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان

بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کو تیار، ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر ...
بھارتی کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کو تیار، ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان
سورس:   Twitter/@Kulveer23058593

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کسان مودی سرکار کو بڑی ٹکر دینے کیلئے تیار ہیں، مظاہرین نے نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر صرف ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کر دیا۔

بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے بیس جنوری سے ہی مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

دلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماؤں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ناکام چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -