" سب سے بڑ ا این آر او الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دیا اور اس کے صلے میں ۔ ۔ ۔" سلیم صافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب اس بارے میں سینئر صحافی سلیم صافی بھی بول پڑے اور انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "سب سےبڑا نیشنل ری کنسلی ایشن آرڈیننس ( این آر او) پارٹی فنڈنگ کیس ہےجو گذشتہ چھ سال سےالیکشن کمیشن نےعمران خان کو دےرکھا ہے۔ اس کیس کو چھ سال تک لٹکانےاورگذشتہ الیکشن کو سیلیکشن بنانےکےصلےمیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلے تمغہ اور پھر اہم سرکاری عہدہ دیاگیا،اب نئے کمشنر اور سیکرٹری پر کام ہورہا ہے"۔
سب سےبڑی این آر او،پارٹی فنڈنگ کیس ہےجو گذشتہ چھہ سال سےالیکشن کمیشن نےعمران خان کو دےرکھی ہے۔ اس کیس کو چھ سال تک لٹکانےاورگذشتہ الیکشن کو سیلیکشن بنانےکےصلےمیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پہلے تمغہ اور پھر اہم سرکاری عہدہ دیاگیا۔اب نئے کمشنر اور سیکرٹری پر کام ہورہا ہے۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) January 16, 2021
اس پر ایک صارف نے لکھا کہ "یہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ اگر معاملہ چھ سال سے لٹک رہا ہے تو تحریک اںصاف (پی ٹی آئی ) گناہ گار ہے ، سسٹم ہی ایسا ہے ، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں اپنے چالیس ہزار ممبر ڈونرز کا ڈیٹا جمع کروایا ہے ،یہ معمولی بات نہیں ہے، ن لیگ اپنے بیرونی فنڈز پر ایک ڈونر کا ڈیٹا نہیں دے سکی"
یہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ اگر معاملہ چھے سال سے لٹک رہا ہے تو پی ٹی آئی گناہ گار ہے ہمارا سسٹم ہی ایسا ہے پی ٹی آئی نے اپنے چالیس ہزار ممبر ڈونرز کا ڈیٹا جمع کروایا ہے الیکشن کمیشن میں یہ معمولی بات نہیں ہے ن لیگ اپنے بیرونی فنڈز پر ایک ڈونر کا ڈیٹا نہیں دے سکی
— Shahbaz Badar (@SBvlogger) January 17, 2021
ایک اور صاحب نے لکھا کہ "یہ تمغے یہ سرکاری عہدے تو عارضی ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور حق کی بجائے باطل کا ساتھ دیا تو ایک دن اللہ کی عدالت بھی لگے گی، یہ تمغے اور عہدے کچھ کام نہیں آئیں گے "
یہ تمغے یہ سرکاری عہدے تو عارضی ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور حق کی بجائے باطل کا ساتھ دیا تو ایک دن اللہ کی عدالت بھی لگی گی جو یہ تمغے اور عہدے کچھ کام نہیں آئیگی
— M@rW@T???????? (@MarwatUbaid) January 17, 2021