کورونا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، ترجمان پنجاب حکومت 

کورونا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، ترجمان ...
کورونا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، ترجمان پنجاب حکومت 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کاکہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر مثبت سمت میں گامزن ہو چکا ہے، معیشت کے مثبت اشاریے اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت ٹیکس وصولی میں5فیصد اضافہ ہوا ،مختلف شعبوں کو ریلیف کے باوجود ٹیکس وصولی 508ارب رہی،2019 میں مہنگائی کی شرح12اعشاریہ6،دسمبر 2020 میں7اعشاریہ9فیصد کی سطح پر آ گئی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی گروتھ میں5اعشاریہ 4فیصد کا مثبت اضافہ دیکھا گیا ،پاکستانیوں کی جانب سے قانونی طریقے سے ترسیلات زر بھجوانے میں اضافہ ہوا ،کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں ریکارڈ193فیصد کمی ہوئی، آج سر پلس میں ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -