رواں مالی سال ترسیلات زر28 ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان 

رواں مالی سال ترسیلات زر28 ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان 
رواں مالی سال ترسیلات زر28 ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال ترسیلات زر28 ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر ترسیلات رہیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں 11 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات رہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے عالمی سطح پر چرچے ہیں،خلیج ٹائمز نے ترسیلات زر25 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ظاہر کردیئے ،زیادہ تر اضافہ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق رواںمالی سال کے پہلے 6 ماہ ترسیلات زر میں 24 اعشاریہ9 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا،متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، سعودی عرب ودیگر خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے یہ رقم بھیجی۔
وزیراعظم کی جانب سے ترسیلات زر بڑھنے کے امکانات کی خوشخبری دی گئی تھی ،وزیراعظم نے رواںمالی سال ترسیلات زر کاریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی کی تھی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای سے ترسیلات زر میں 6 اعشاریہ 5 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،حکومت نے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو مراعات دی ہیں ،بینکنگ نظام کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔