حکومت نے تیل کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں گی

حکومت نے تیل کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ ...
حکومت نے تیل کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ عوام کی چیخیں نکل جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے عوام پر تیل کے بعد ایک اور مہنگائی کا ’ بم ‘ گرانے کی تیاری پکڑلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، وزارت توانائی پاور ڈویژن نے سمری تیارکر لی ہے، سمری میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں دو روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے ، سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جائے گی ، سمری کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا ، نیپرا نے ٹیرف میں تین روپے 34 پیسے فی یونٹ کی منظوری دے رکھی ہے ، منظوری کے بعد بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت میں 13.35 سے بڑھ کر 15.35 روپے ہو جائے گی ۔