سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ،ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی،مریم اورنگزیب

 سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ،ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ ...
 سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ،ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں،پی ٹی آئی کی ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی،روز کبھی بجلی،پیٹرول،گیس اور چینی مہنگی ہونے کی خبر آتی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف سی پیک لےکرآئے،ملک کواندھیروں سے نکالا،نوازشریف نے ملکی دفاع کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنایا،تنقید وہ کررہے ہیں جو لاہور سے کچرا نہیں اٹھا سکتے،ن لیگی رہنماوَں نے ایک ایک پائی کا حساب دیا،یہ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں،عدالتوں میں ثبوت نہیں دیتے،عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا تو بجلی اور ہسپتال بنے،انہوں نے کہاکہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ لینے آرہے ہیں،فارن فنڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -