تیندوے کا حملہ، ایبٹ آباد کا ملک ریاض شدید زخمی

سورس: File/Pixabay
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ نوجوان کی شناخت ملک ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاوا سیال پہاڑی تیندوا آبادی میں آگیا اور ایک نوجوان کو نشانہ بنا ڈالا۔ تیندوے کے حملے میں نوجوان ملک ریاض شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے تیندوے کو ہلاک کرکے نوجوان کو اس کے چنگل سے چھڑایا۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کی لاش قبضے میں لے کر اس کے آبادی میں آنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔