پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو میدان میں اتار دیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو میدان میں اتار دیا
پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو میدان میں اتار دیا
سورس:   File

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلط شدہ حکومت سے نجات کےلیے خواتین کو میدان میں آنا ہو گا، خواتین 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ خواتین کی ریلی طاہرہ اورنگزیب کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے سامنے جائے گی۔ 

مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے شعبہ خواتین راولپنڈی میں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پی ٹی آئی دورمیں ایک اینٹ تک نہیں لگی، 2013 میں 18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی، نوازشریف نےملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشت گردی ختم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی 110 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پشاورمیں بی آرٹی دھکےسےبھی نہیں چل رہی، حکومتیں اوربسیں دھکوں سےنہیں چلتیں اس کے لیے کارکردگی دکھانا ہوتی ہے،انشاءاللہ وہ دن آئے گا جب عوام لانگ مارچ کے لیے جائے گی اور سلیکٹڈ ٹولے سے استعفٰی لے کر آئے گی۔ بلیک آؤٹ کی ذمہ داری ن لیگ پرڈال دی گئی ، نااہل اور کرپٹ لوگ عوام پر مسلط کر دیئے گئے اب یہ ٹولا فارن فنڈنگ کیس میں گھر جانے والا ہے اس کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہو گا، خواتین کو بھی اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہورسےکچراتک نہ اٹھا سکنے والے ہماری حکومتوں پر تنقید کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -سیاست -