آرمی میں منتخب نوجوان کو اغوا کرکے ایسا کام کردیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

آرمی میں منتخب نوجوان کو اغوا کرکے ایسا کام کردیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
آرمی میں منتخب نوجوان کو اغوا کرکے ایسا کام کردیا گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں انڈین آرمی میں منتخب ہونے والے نوجوان کو اغوا کرکے اس کی زبردستی شادی کرادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوم کمار نامی نوجوان رواں ماہ آرمی میں منتخب ہوا اور اس نے جلد ہی جوائننگ دینی تھی ۔ وہ آرمی میں جانے سے پہلے روزانہ صبح کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ دوڑ لگایا کرتا تھا۔

کچھ روز پہلے بھی 20 سالہ شیوم کمار گھر سے دوڑ لگانے کیلئے نکلا لیکن راستے میں اسے کار سوار پانچ مسلح ملزمان نے اغوا کرلیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ شیوم کی زبردستی شادی کرادی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیوم کا پورا گاؤں سڑک پر نکل آیا اور پٹنہ اور لکھی سرائے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بلاک کردی۔ ایس پی لکھی سرائے کا کہنا ہے کہ معاملہ اغوا کا نہیں بلکہ شادی کا ہے، شیوم اور لڑکی آپس میں فون پر چیٹنگ کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے اس کی شادی کرائی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -