سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ میچ حتمی مرحلے میں داخل

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ میچ حتمی مرحلے میں داخل
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ میچ حتمی مرحلے میں داخل

  

گال(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان لنکن ٹیم نے انگلش ٹیم کو جیتنے کے لئے 74 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے جواب میں انگلینڈنے 38 رنز بنائے جبکہ اسکے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا نے چوتھے دن کے کھیل کا پراعتماد آغاز کیا،سری لنکا کی جانب سے تھریمانے شاندار سینچری سکور کرتے ہوئے 111رنز کی اننگر کھیلی جبکہ انیجلو میتھوز نے 71 رنز بنائے،پوری سری لنکن ٹیم 359 رنز بنا کر آؤ ہوگئی یوں انگلینڈ ٹیم کو جیت کے لئے 74 رنز کا ٹارگٹ ملا۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نےپانچ ،ڈومینک بیس نے تین  جبکہ سیم کرن نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔دوسری اننگز کے آغاز میں ہی برطانوی ٹیم لڑکھڑا گئی اور دن کے اختتام تک کے اس کے تین کھلاڑی 38 رنزکے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے،انگلینڈ ٹیم کو جیت کے لئے مزید 36 رنز درکار ہیں۔

مزید :

کھیل -