بھارت میں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹرز بھی حیران پریشان رہ گئے

بھارت میں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹرز بھی حیران پریشان رہ گئے
بھارت میں ایسے بچے کی پیدائش کہ ڈاکٹرز بھی حیران پریشان رہ گئے

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بہت زیادہ صحتمند بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور کے ریلوے ہسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون نے پانچ کلو وزنی بچے کو جنم دیا جو کہ روٹین سے تقریباً دوگنا ہے۔ عمومی طور پر نومولود بچوں کا وزن ڈھائی سے تین کلو تک ہوتا ہے لیکن اس بچے کی پیدائش نے ڈاکٹرز کو بھی حیران کردیا ہے۔

زچہ سونی کماری کا آپریشن کرنے والی ڈاکٹر نیہا تیواری کے مطابق سونی کو شوگر کا مرض لاحق ہے، دوران حمل ڈاکٹرز نے اس کا شوگر لیول کنٹرول میں رکھا لیکن حیران کن طور پر اتنا وزنی بچہ پیدا ہوا جو خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں ہی صحتمند ہیں۔

ماہر اطفال ڈاکٹر انوراگ کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بچوں کا وزن ساڑھے تین کلو سے کم ہوتا ہے جبکہ دس فیصد بچے اس سے زیادہ وزن کے ہوسکتے ہیں لیکن پانچ کلو وزن کا بچہ 10 ہزار میں کوئی ایک ہوتا ہے، اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن یہ نارمل بھی ہوسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -