الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی، ن لیگ کو اخلاقیات کا سبق دے دیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی، ن لیگ کو ...
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی، ن لیگ کو اخلاقیات کا سبق دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پاس الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے کا  اخلاقی جواز  نہیں ہے،یہ وہ کپ لینا چاہ رہے ہیں جو میچ انہوں نے کھیلا ہی نہیں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی رسیدیں سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کی گئیں،قطری خط والے نہیں حقیقی ذرائع بتائیں کہ کونسے ذرائع سے فنڈز آتے رہیں ہیں؟شناختی کارڈ دکھانے پر ن لیگ کیوں خوف کا شکار ہے؟70 کروڑ کی واردات میڈیا کے نام پر ڈالی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے  اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

مزید :

قومی -