آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں زور کا جوڑ

آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں زور کا جوڑ
آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں زور کا جوڑ

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسڑیلیا اور انڈیاکے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے دن انڈین ٹیم 336 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسڑیلوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے تھے ،آسڑیلیا کو انڈین ٹیم پر 54 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو وقفے وقفے سے انڈیا کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم ٹیل اینڈرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈین ٹیم 336 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔انڈیا کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 67 اور واشنگٹن سندر نے 62 رنز کی اننگر کھیلی،آسڑیلیا کی جانب جوش ہیزل ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسڑیلیا نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنر سکور کیے،ڈیوڈ وارنر 20 اور مارکس ہیرس 1 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔

واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے،پہلے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے انڈیا کو شکست دو چار کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں انڈین ٹیم کامیاب ٹھہری ،تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -