پنجاب کا وہ تعلیمی ادارہ جسے مکمل طورپر سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

پنجاب کا وہ تعلیمی ادارہ جسے مکمل طورپر سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ...
پنجاب کا وہ تعلیمی ادارہ جسے مکمل طورپر سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا جس کا اعلان وزیر توانائی اختر ملک نے کیا۔
دی نیوز کے مطابق وزیر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ماڈل پر ایک میگاواٹ کے سولر پینل لگائیں گے ، اس اقدام سے بجلی کے بل میں واضح کمی آئے گی ۔ سولر پاور پر منتقلی کے احکامات کے ساتھ متعلقہ وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کا انرجی آڈٹ دس روز میں مکمل کیاجائے ۔ 
اختر ملک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کو بجلی کے بلوں کی مد میں 37بلین روپے ادا کرنے ہیں اور صوبے بھر میں 95ہزار سرکاری بجلی کنکشنز ہیں، بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے ان تمام کنکشنز کو سولر پر شفٹ کیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -