حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی:عثمان بزدار

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا ...
حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی:عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کےسفرمیں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے،آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران،بد قسمتی سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے،عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیاہے،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں اوریہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے اورووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےکہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ، مایوس اپوزیشن نے ہرقومی مسئلےپرعوام کو مایوس کیاہے،اپوزیشن نےاپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پرصرف کی،22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلےچہروں سےبخوبی آگاہ ہیں،اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیےکہ بیان بازی سےعوام کی خدمت نہیں ہوتی۔اُنہوں نےکہاکہ عوام کی خدمت کیلئےاُن کےساتھ کھڑا ہوناپڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت عوام کےساتھ کندھےسےکندھا ملا کرکھڑی ہے،ہم کل بھی عوام کےساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے،پی ڈی ایم کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی،اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اوراپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل طور پرختم ہو چکی ہے ۔

اُنہوں نےکہاکہ اپوزیشن نےذاتی مفادات کی خاطرقومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی،ذاتی مفادات کی خاطراکٹھی ہونےوالی اپوزیشن نےقومی مفادات کو  زک پہنچائی،عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی،اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اورعوام کیلئے کچھ نہیں کیا،عوام دوچہروں والے اِن سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے،یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں،اپوزیشن کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی،عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے،اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے،وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔