عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب فائرنگ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔