برطانیہ میں داخلے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی

برطانیہ میں داخلے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی
برطانیہ میں داخلے کے لئے بڑی شرط عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں داخلے کے لئے کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے،ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو انٹری کی اجازت نہیں ملے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تمام گزرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے پیر کی صبح سے تمام تمام گزرگاہیں بند کر دی جائیں گی۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو پہلے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہوگی، یہ شرط 15 فروری تک نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے، جس کے بعد مثبت کیسز اور اموات میں نئے سرے سے تیزی آئی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے جس پر تیسرے قومی لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔