ملازمت کیوں چھوڑی؟ زمیندار کا ملازم پر ایسا ظلم کہ انسانیت شرما جائے

ملازمت کیوں چھوڑی؟ زمیندار کا ملازم پر ایسا ظلم کہ انسانیت شرما جائے
ملازمت کیوں چھوڑی؟ زمیندار کا ملازم پر ایسا ظلم کہ انسانیت شرما جائے

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں ملازمت چھوڑنے پر زمیندار نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال موندھ دئیے،ملزمان نے نوجوان کوزنجیر کے ذریعے جانوروں کے ساتھ باندھ دیا۔

فیصل آباد کے علاقہ میں انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اب تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے۔پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے چک 188 کے رہائشی شہزاد نے قریبی گاؤں میں اشتیاق شاکا کے پاس ملازمت چھوڑی تو ملزمان اسے  حویلی لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کا حکم دیا ہے۔

مزید :

قومی -