’فلم میں خود سے بڑے اکشے کمار کی ماں کا کردار نبھانے سے مجھے یہ نقصان ہوا‘
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شیفالی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی ایک فلم میں ماں کا کردار نبھایا جس کی وجہ سے وہ ’ٹائپ کاسٹ‘ ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں شیفالی شاہ نے بتایا کہ جب وہ 20 سال کی تھیں تو انہوں نے ایک فلم میں 15 سالہ لڑکے کی ماں کا کردار نبھایا تھا ، جب وہ 28 برس کی ہوئیں تو خود سے بڑی عمر کے اداکار اکشے کمار کی ماں بنیں۔
انہوں نے کہا کہ کم عمری میں ہی ماں کا کردار نبھانے کی وجہ سے وہ ٹائپ کاسٹ ہوگئیں اور انہیں ماں کے ہی کردار ملنے لگے اور وہ زیادہ آگے نہیں بڑھ پائیں۔