قبضہ مافیا کا بیوہ اور فیملی پر بیہمانہ تشدد، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی

قبضہ مافیا کا بیوہ اور فیملی پر بیہمانہ تشدد، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی
قبضہ مافیا کا بیوہ اور فیملی پر بیہمانہ تشدد، خواتین سمیت پانچ افرادزخمی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیناکوٹ کے نواحی گاؤں بکروال میں قبضہ مافیا کا راج، بیوہ کی زمین پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر خواتین اور بچوں کو سرعام کلہاڑیوں، لاٹھیوں، ڈنڈوں ، اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے نواحی گاؤں بکروال میں بیوہ کی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، جب ان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے بیوہ اور اس کے خاندان کی دوسری عورتوں اور بچوں کو کلہاڑیوں، لاٹھیوں ، ڈنڈوں اور اینٹوں کےساتھ شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت پانچ خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ 

تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او نارووال کیپٹن واحد محمود نےواقعہ کا نوٹس لےکرمتعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔