وہ وقت جب انضمام الحق اداکارہ سنگیتا بجلانی کیلئے لڑنے پہنچ گئے تھے

وہ وقت جب انضمام الحق اداکارہ سنگیتا بجلانی کیلئے لڑنے پہنچ گئے تھے
وہ وقت جب انضمام الحق اداکارہ سنگیتا بجلانی کیلئے لڑنے پہنچ گئے تھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا یہ واقعہ بیحد مشہور ہے کہ وہ ایک بار بلا لے کر ایک مداح کے ساتھ لڑنے پہنچ گئے تھے لیکن اب اس لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اس واقعے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے ۔ وقار یونس کے مطابق میچ کے دوران انضمام الحق کو مداحوں نے آلو کہہ کر چھیڑا، لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں اسی بات پر غصہ آیا لیکن انہیں غصہ کسی اور بات پر آیا تھا۔

وقار یونس کے مطابق انضمام اکثر سلپ میں فیلڈنگ کیا کرتے تھے لیکن اس دن انہوں نے باؤنڈری کے پاس فیلڈنگ لی۔ اس وقت ایک مداح کی جانب سے انڈین ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین کی اہلیہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے جس پر انضمام نے بارہویں کھلاڑی سے بلا منگوایا اور سٹینڈز میں لڑنے پہنچ گئے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تو اس وقت انضمام الحق کو نہ صرف دو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ انہیں معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔ انڈین ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین نے انضمام کے غصے کا شکار ہونے والے مداح سے ملاقات کرکے عدالت سے باہر ہی معاملات طے کیے تھے۔

مزید :

کھیل -تفریح -