شعیب ملک کو کپتان بنادیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر شعیب ملک کو ابوظبی ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن میں دفاعی چیمپئن مراٹھا عریبئنز کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین نئے شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین فارمیٹ ہے کیونکہ مختصر دورانیے کے اس کھیل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور مجھے کھیل میں کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابوظبی ٹی ٹین کے اس سیزن میں اپنے دیرینہ دوست محمد حفیظ کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں ۔ہماری ٹیم ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں لطف اندوز ہوگی کیونکہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ نئے کھلاڑی میں شامل کیے گئے ہیں جن کی موجودگی سے میچز میں فتحیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گی،دفاعی چیمپئن مراٹھا عریئنز اپنا پہلا میچ ناردن واریئرز کے خلاف اٹھائیس جنوری کو کھیلے گی۔