ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس چارج شیٹ سے بھارت بے نقا ب ہوگیا: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی کے خلاف پولیس چارج شیٹ سے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے اور پلوامہ حملے کو بھارت کی جانب سے خود کروانے کامعاملہ سامنے آنےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کےثبوت دیئے، بھارت کی پاکستان مخالف عالمی مہم کےناقابل تردیدثبوت پیش کیے ہیں اب عالمی برادری کو اس کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ارنب گوسوامی سےمتعلق انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق کرتےہیں۔ پاکستان نےپہلےہی بدنیتی پرمبنی بھارتی پروپیگنڈامستردکردیاتھا، پلوامہ حملےکاسب سےزیادہ فائدہ بی جےپی حکومت کوہوا تھا۔
انہون نے کہا کہ پاکستان بھارت کےجھوٹوں کامقابلہ حق کےساتھ کرتارہےگا، پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کےمقابلہ میں ذمہ داری سےکام کرےگا۔ امیدہےعالمی برادری صورتحال کامکمل جائزہ لےگی اور بھارت کوخطے کا امن خطرےمیں ڈالےپر دنیا جوابدہ قرار دے گی۔