اپوزیشن کاالیکشن کمیشن کےسامنےاحتجاج ٹوپی ڈرامہ، براڈ شیٹ نےن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لوٹ مارکا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا:اعجازچوہدری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کےصدراعجازچوہدری نےکہاکہ اپوزیشن کاالیکشن کمیشن کےسامنےاحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، مریم صفدر،بلاول زرداری اورمولوی فضل الرحمان سیاسی شعبدہ بازی کےسوا کچھ بھی نہیں کررہے،کرپٹ اپوزیشن الزام تراشی کرنے کی بجائےمنی لانڈرنگ اور لوٹ مار کا حساب دیں،حکومت اپوزیشن کی کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ ہی انہیں این آر او دے گی، وزیراعظم عمران خان نے ہر چیلنجز کا ڈٹ کامقابلہ کیاہے،پانامہ کےبعدبراڈ شیٹ نےن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لوٹ مارکا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے،اپوزیشن کے ڈھیٹ اور بے شرم درباری صبح وشام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ماضی کی تمام حکومتوں سے بہترہے۔
ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی کمپئین کے سلسلہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئےاعجازاحمد چوہدری نے نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے،دونوں جماعتوں کی قیادت صرف اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہے،اِنہیں ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے اور عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی تمام حکومتوں نے صرف مال اکٹھا کیا ہے، اپوزیشن عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، کرپٹ اپوزیشن صرف وہ اپنے چوری کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔