اسرائیل کو تسلیم نہ کرنےپروزیراعظم کا واضح موقف ہے: نورالحق قادری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ویزر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کاواضح مؤقف دیا ہے۔
پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالجق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر اپنا واضح مؤقف دیا ہے ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ذاتی مفادات کے لیے نکلی ہے۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر قومی اداروں کو ٹارگٹ کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جن کا ایجنڈا دہلی اور تل ایب سے ہوکر لندن کے راستے پاکستان آتا ہے۔
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اور آئین دیگرمذاہب کےتحفظ اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکانے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔